وانا بازار دھماکے میں شہید دو پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

وانا میں بازار دھماکے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں، کانسٹیبل میرزا نعیم اور ہیڈ کانسٹیبل گل شاہ کی نمازِ جنازہ وانا پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر مسرت زمان، سکاوٹس فورس کے کمانڈنٹ محمد طاہر، پولیس کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ملک اور علاقے میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، واقعے پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں خوارج کا نہتے شہریوں پر دوسرا حملہ ، بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی،الزام سیکورٹی فورسز پر لگانے کی ناکام کوشش

واضح رہے کہ گزشتہ روز وانا رستم بازار میں پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 31 افراد زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار اور 26 عام شہری شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Scroll to Top