واشنگٹن: امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہو گیا تھا اور بعد ازاں اس کی موت ہو گئی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے فوجی کی شناخت ابھی تک خفیہ رکھی جائے گی، اور اس کی اطلاع اس کے رشتہ داروں کو دے دی جائے گی۔
CENTCOM Update
TAMPA, Fla. – Last night, a U.S. service member passed away from injuries received during the Iranian regime’s initial attacks across the Middle East. The service member was seriously wounded at the scene of an attack on U.S. troops in the Kingdom of Saudi Arabia…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 8, 2026
اس سے قبل کویت میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی چاول کی برآمدات نصف تک کم ہو گئیں
ان فوجیوں کی ہلاکت کی بعد میں امریکا کے ڈوور ائیربیس پر ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ یہ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شُعیبہ پر ایران کے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ امریکا کی جانب سے ان فوجیوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





