ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا پر فائرنگ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا پر فائرنگ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کاشف حسین جیلانی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران کاشف حسین جیلانی کو پاؤں میں ایک گولی لگی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق زخمی کاشف حسین جیلانی کو بعد ازاں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں اضافی حفاظتی اقدامات کر دیے ہیں تاکہ آئندہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top