پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج شروع ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج شروع ہوں گے

آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرینگے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے ۔

مذاکرات میں پاکستان 7ارب ڈالرز قرج پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، ایف بی آر ، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکما کیساتھ مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر بھی عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔آئی ایم ایف وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گا۔

Scroll to Top