پی ایس ایل 11 کے لیے پشاور زلمی کا نیا ترانہ ’’زمونگ زلمی‘‘ جاری

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے اپنا نیا پشتو ترانہ ’’زمونگ زلمی‘‘ جاری کر دیا ہے جو شائقینِ کرکٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

ٹیم کی جانب سے جاری کیا گیا یہ ترانہ روایتی پشتو دھنوں اور جدید میوزک کا حسین امتزاج ہے جس کا مقصد نہ صرف ٹیم اسپرٹ کو اجاگر کرنا بلکہ خیبرپختونخوا کی ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے۔

شائقین نے سوشل میڈیا پر گانے کو خوب سراہتے ہوئے اسے پی ایس ایل کے بہترین علاقائی ترانوں میں سے ایک قرار دیا ہے،  ’’زمونگ زلمی‘‘ کے ذریعے ٹیم نے اپنے مداحوں کے جذبے کو مزید ابھارنے کی کوشش کی ہے۔

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل 11 کا نیا اینتھم سامنے آ گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا جس میں کل 44 میچز ہوں گے۔

اس بار پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں نئی فرنچائزز حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز شامل ہیں۔

میچز ملک کے 6 شہروں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور کے سٹڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کریں گے۔

افتتاحی میچ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جبکہ لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوگا۔

راولپنڈی میں 11، لاہور میں 15، فیصل آباد میں 7، ملتان میں 4 اور کراچی میں 6 میچز ہوں گے، جن میں مجموعی طور پر 12 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ پی ایس ایل 11 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کا عمل 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top