چیمپنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

چیمپنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

چیمپنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے

۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل میچ دبئی کے سٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے ۔

آسٹریلیا کے کپتان کا کہنا تھا کہ لڑکوں نے اکیڈمی میں ایک سیشن کیا ہم کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔

پیچ خشک نظر آرہی ہے اور اس میں اسپن لینے کی صلاحیت ہوسکتی ہے بھارت اچھی ٹیم اور ہمیں ان کیخلاف کھیلنا پسند ہے ، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں کوپر کونولی کومیٹ شارٹ کی جگہ جبکہ تنویر سنگھا کو سپنسر جانسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

۔انڈیا کے کپتان روہیت شرما نے کہاکہ میںدونوں کیلئے تیار تھا وکٹیں ہر بار مختلف انداز میں کھیل رہی ہیں جب آپ کسی الجھن میں ہوں تو ٹاس ہارنا ہی بہتر ہوتا ہے ، ہم نے یہاں تین میچ کھیلے ہیں او رہر بار وکٹ کا رویہ مختلف رہا ہے ۔پیچ کی فطرت بدلتی رہتی ہے ۔

Scroll to Top