واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک ایسے جدید فیچر کااضافہ کیا ہے جس کے لیے اب تک عام طور پر مہنگے ایئرفونز کی ضرورت پڑتی تھی۔
رپورٹس کے مطابق میسجنگ ایپ میں نوائز کینسلیشن کا اضافہ کیا جا رہا ہےجو وائس اور ویڈیو کالز کے دوران پس منظر کے شور کو خودکار طور پر فلٹر کر دے گا، جس سے آواز پہلے کے مقابلے میں زیادہ واضح اور صاف سنائی دے گی۔
یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے جس کی بدولت ٹریفک یا ہجوم والی جگہوں پر موجودگی کے باوجود صارفین ایک دوسرے کی آواز بہتر طریقے سے سن سکیں گے۔
واٹس ایپ نے اس فیچر کوبائی ڈیفالٹ فعال رکھا ہے، تاہم صارفین کال مینیو میں جا کر اسے اپنی ضرورت کے مطابق مینوئل طریقے سے بند یا چلا سکیں گے۔ اس کا آپشن کال مینیو میں رائز ہینڈ اوراسکرین شیئرکے نیچے دستیاب ہوگا۔ فیچر کی تمام صارفین کے لیے دستیابی کی حتمی تاریخ فی الحال سامنے نہیں آئی۔





