حکومت خیبرپختونخوا نے مختلف گریڈز کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے 52 افسران کی تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا، یہ اعلامیہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 19 کے محمد سجاد خان کو سینئر چیف آف سیکشن (ہیلتھ) تعینات کیا گیا ہے جبکہ الیاس محمود کو سینئر چیف انڈسٹریز سیکشن اور میاں زکی اللہ کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ٹیکنیکل مقرر کیا گیا ہے۔
مزید تقرریوں میں سرمد اسرار کی خدمات پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے یو پی یو کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ فرید اللہ اور ریاض نور کو سینئر پلاننگ آفیسر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے، محمد عمران کو ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر ہائر ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔
شگفتہ سعید کو سینئر پلاننگ آفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور سکندر خان کو ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ تعینات کیا گیا ہے، سید ناصر جمیل کو اسسٹنٹ چیف آر ڈی اور پیر بلال محمد کو اسسٹنٹ چیف سپورٹس اینڈ ٹورازم مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر تعیناتیوں کے مطابق حزب اللہ کو پلاننگ آفیسر باجوڑ، احتشام الدین کو ریسکیو سینٹر پی اینڈ ڈی اور اکرام اللہ کو پلاننگ آفیسر ملاکنڈ تعینات کیا گیا ہے، خیر اللہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی یو جبکہ علی محمد کو ریسرچ آفیسر سوشل پروٹیکشن سیکشن تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں کیلاش میرج بل 2026 پیش، اہم نکات سامنے آگئے
اسی طرح کفایت اللہ کو پلاننگ آفیسر کرم، منہاج الدین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسورس سینٹر، میر ویس خان کو پلاننگ آفیسر مومند اور سیف اللہ خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسورس سینٹر تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق شمس العارفین کو ریسرچ آفیسر پاور سیکشن، طارق نواز کو ریسرچ آفیسر ہیلتھ سیکشن، شاندارہ ارباب کو پلاننگ آفیسر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور محمد ابراہیم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی یو مقرر کیا گیا ہے۔
محمد عمران کو پلاننگ آفیسر صوابی تعینات کرتے ہوئے ان کی خدمات چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی گئی ہیں، سید مرتضیٰ حسین کاظمی اور وقاص احمد خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ ای ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔
دیگر تقرریوں میں فہیم احمد کو پلاننگ آفیسر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، سہیل زمان کو پلاننگ آفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، ابرار علی شاہ کو پلاننگ آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ اور جمیل احمد کو سپرنٹنڈنٹ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔





