پاکستانی صرافہ مارکیٹوں اور عالمی گولڈ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2829 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان رہا جہاں فی اونس سونا 33 ڈالرز کی کمی کے بعد 4792 ڈالرز پر بند ہوا۔





