ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد اب تمام تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کا راستہ مکمل طور پر کھلا رہے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک اہم بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت تجارتی بحری جہازوں کو نقل و حمل کی مکمل اجازت ہوگی۔

عباس عراقچی کے مطابق تمام جہازوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے پہلے سے طے شدہ اور مربوط روٹ کی پیروی کرنی ہوگی۔

Scroll to Top