امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے ایرانی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ایران نے اس اہم ترین بحری گزرگاہ کو تجارتی آمد و رفت کے لیے بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد سے تمام تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کا راستہ جنگ بندی کی بقیہ مدت تک مکمل طور پر کھلا رہے گا تاہم تمام جہازوں کو ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے مقرر کردہ مربوط روٹ کی پیروی کرنا ہوگی۔





