حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عوام کو ڈیزل کی قیمت میں نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 42 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

قیمت میں اس بڑی کمی سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو خاصا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بدستور 366 روپے 58 پیسے پر قائم رہے گی، جس سے شہری صارفین کو وقتی طور پر کسی اضافی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ آئندہ ایک ہفتے تک نافذ العمل رہیں گے۔

Scroll to Top