وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کے فیصلے کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قمیت برقرار رکھی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ  قیمتوں میں اس کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کےبعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 12 فیصد سستا ہو کر 83 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 11 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جو اب 93 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔

Scroll to Top