مرکزی روہت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا

مرکزی روہت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شرعی شہادتیں موصول ہوئی ہیںجس کے مطابق یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری کل بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔

انہوں نے خطے میں امن کی بحالی اور ملکی وقار کی بلندی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اعلیٰ قیادت نے اپنی بہترین حکمت عملی سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Scroll to Top