مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کے قیام کے لیے مصر اور پاکستان ایک مشترکہ فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں وسیع تر علاقائی کوششوں پر متفق ہیں، جن کا بنیادی مقصد خطے میں استحکام اور کشیدگی میں دوبارہ اضافے کو روکنا ہے۔
ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے مطابق اس مجوزہ فریم ورک میں خلیجی ریاستوں کے تحفظ، توانائی کی منڈیوں کے استحکام اور خطے میں پائیدار امن کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا پاکستان کی ثالثی پر مکمل اعتماد کا اظہار، امریکی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ایرانی قومی سلامتی کونسل
انہوں نے مزید کہا کہ مصر، ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ موجودہ حالات دوبارہ بگڑنے نہ پائیں اور جنگ کے بعد ایک مضبوط اور دیرپا امن کا نظام تشکیل دیا جا سکے۔





