12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن 2026 میں پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی کا شاندار کارنامہ

پولینڈ میں منعقد ہونے والے 12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن 2026 میں پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے سینئرز 60 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بین الاقوامی ایونٹ میں مجموعی طور پر 81 ٹیموں کے تقریباً 900 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں مختلف ممالک کے بہترین کراٹے ایتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

راجہ ریحان نے ایونٹ میں جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار مقابلے کیے، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ آذربائیجان کے کھلاڑی سے ہوا، سخت مقابلے کے بعد وہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سب سے بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس، 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت

فائنل میں راجہ ریحان نے پولینڈ کے کراٹے کھلاڑی کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور سلور میڈل حاصل کیا۔ ان کی اس کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top