ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں معاہدہ نہ کیا تو پورا ایران تباہ ہو جائے گا، ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں معاہدہ نہ کیا تو ہم پورے ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے اور ایران کو تباہ کردیا جائیگا۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکی صدر نے انٹرویو میں بتا یا گیا بتایا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر اسلام آباد میں ایرانی حکام سے مذاکرات کرینگے ، مذاکرات منگل اور بدھ کو متوقع ہیں۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ میں اوباما کی طرح کوئی غلطی نہیں کروں گا جس نے ایرانیوں کو ڈالرز دیئے تاکہ وہ جوہری پروگرام جاری رکھ سکیں

امریکی صدر کاکہنا تھا کہ ڈیل ٹیبل پر ہے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا ہو گی اورآپریشن ہیمر میں نشانہ بنائی جانیوالی ایرانی افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہو گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ میرے نمائندے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں جبکہ دوسری طرف ایران کی طرف سے ابھی تک مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنےکی کوشش پر ایرانی جہاز کو قبضےمیں لےلیا، امریکی صدر

دوسری طرف امریکی بحریہ کی طرف سے ایرانی پرچم بردار جہاز قبضے میں لئے جانے پر کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے اور ایران نے جواب دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے ثالثی کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے 45منٹ تفصیلی گفتگو کی ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

پاکستان کی کوشش ہے کہ امریکا اور ایران کو ایک میز پر بٹھا کر معاہدہ کرایا جائے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن آسکے۔

Scroll to Top