پاکستان نیوی کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق “کوموڈو 25” میں شرکت

پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس اصلت نے انڈونیشیا کی بحریہ کی میزبانی میں ہونے والی کثیر القومی بحری مشق “کوموڈو 25” کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کی۔

اس مشق کا مقصد بحری تعاون اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینا تھا، جس میں 38 ممالک کی بحری افواج شریک ہوئیں۔

مشق کا آغاز ایک عظیم الشان فلیٹ ریویو سے ہوا، جس میں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے ساتھ اپنی بحری صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس مشق کا عنوان “امن اور استحکام کے لیے میری ٹائم پارٹنرشپ” تھا، جو عالمی بحری تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

پی این ایس اصلت نے اس دوران کولمبو، سری لنکا کا بھی دورہ کیا، جہاں کمانڈنگ آفیسر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی مدد سے کابل حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری، امریکہ کا اظہار تشکر

اس دورے میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی اور نیوی گیشن کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پاکستان نیوی کی اس شرکت نے عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں پاک بحریہ کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔

Scroll to Top