الف خان شیرپاؤ
چارسدہ میں تھانہ شبقدر کی حدود خوبئی کلی میں جائیداد کے دیرینہ تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں ایک خاتون اور راہگیر سمیت چار افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
تھانہ شبقدر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔





