مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں

حج سیزن کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں دنیا بھر سے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

منیٰ میں لاکھوں عازمینِ حج کی رہائش کے لیے بڑے پیمانے پر خیمے نصب کر دیے گئے ہیں، مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں روح پرور رونقیں ایک بار پھر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور شہر مقدس عازمینِ حج کے استقبال کے لیے خصوصی طور پر سجایا جا چکا ہے۔

منیٰ میں سفید خیموں پر مشتمل ایک وسیع شہر آباد کر دیا گیا ہے جہاں حجاج کرام کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسی طرح منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں بھی انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

سعودی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، طبی امداد، صفائی اور دیگر سہولیات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عازمینِ حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق اس سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے جس کے باعث مکہ مکرمہ میں غیر معمولی رش اور رونق دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Scroll to Top