ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جس کے بعد وہ مسقط اور ماسکو کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ان کی اولین ترجیح ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ ان شہروں کے بروقت دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور ان کے اس دورے کا بنیادی مقصد دوطرفہ معاملات پر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کرنا ہے۔

Scroll to Top