عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟صبح صبح بڑی خبر آ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟صبح صبح بڑی خبر آ گئی

عالمی سطح پر مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے تیل کی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی ممالک کی تیل پیداوار میں تقریباً 57 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینے کے واقعات کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس سے منڈی میں بے یقینی کی فضا قائم ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے۔ خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد اضافے کے بعد 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 107 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر مرتب ہوں گے۔

Scroll to Top