پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی دوڑ شروع، کب دستیاب ہونگے اور کتنے میں ملیں گے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی دوڑ شروع، کب دستیاب ہونگے اور کتنے میں ملیں گے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

فائنل میچ 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی منظوری کے بعد شائقین کرکٹ کے لیے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹس پیر 27 اپریل کو شام 4 بجے سے آن لائن ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہوں گے، جبکہ فزیکل ٹکٹس منگل کی صبح 10 بجے سے لاہور کے 18 مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 1500 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے 2000 روپے، پریمیئم انکلوژرز کے 4000 روپے جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 6000 روپے میں فروخت ہوں گے۔

اسی طرح وی سی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 8000 روپے اور جناح اینڈ میں ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹس 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 12 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کے اعلان کے بعد شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور ٹکٹس کے حصول کے لیے دوڑ شروع ہو چکی ہے۔

Scroll to Top