9 اور 10 مئی کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کو ریڈیو پاکستان کیس واپس لینے سے روک دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے حکم امتناع جاری کیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پشاور میں کیس کی سماعت پر خیبرپختونخوا حکومت اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، لہٰذا کیس کو اسلام آباد یا پنجاب کی کسی عدالت میں منتقل کیا جائے۔
یہ وہی ریڈیو پاکستان کیس ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت سابق وزراء اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس کیس کا چالان جمع نہیں کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پی ٹی آئی کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ، تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال 9 اور 10 مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا، جن میں ریڈیو پاکستان کیس بھی شامل تھا





