ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پی ٹی آئی کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ، تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 9 مئی کے واقعات، خصوصاً ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے سے متعلق بیانیے کو چھپانے یا مؤخر کرنے کی کوششیں تیزی سے کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حالیہ عدالتی فیصلوں اور قانونی پیش رفت کے بعد اس معاملے میں تحریک انصاف کے لیے سیاسی و قانونی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان سے متعلق مقدمات میں عدالتوں کے حالیہ فیصلوں نے اس موقف کو مزید تقویت دی ہے کہ کیسز میں پیش رفت جاری ہے اور انہیں روکا نہیں جا سکتا، اس عدالتی صورتحال کو بعض حلقے پی ٹی آئی کے لیے ایک اہم قانونی دباؤ قرار دے رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت اور موجودہ قیادت کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، بعض مبصرین کے مطابق 9 مئی واقعات کے تناظر میں سیاسی اور انتظامی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین اہم مرحلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال نے پارٹی کے اندرونی معاملات اور حکمت عملی پر بھی اثر ڈالا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ان مقدمات میں عدالتی کارروائی جاری رہنے سے تمام فریقین کو قانونی طریقہ کار کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نو مئی مقدمات، میاں محمود الرشید کو 33 سال قید، دیگر رہنماؤں کو بھی سزا، تحریری فیصلہ جاری

عدالتی ذرائع کے مطابق متعلقہ مقدمات میں قانونی کارروائی جاری ہے اور آئندہ مراحل میں مزید پیش رفت متوقع ہے، اس پورے معاملے کو سیاسی اور قانونی حلقے ملک کی اہم ترین عدالتی کارروائیوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔

Scroll to Top