اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت پشاور، سوات، شانگلہ، صوابی اور گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے دوران مختلف شہروں میں شہریوں نے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلی جگہوں کا رخ کیا تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مزید معلومات آنے پر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ۔پشاور ،سوات ،شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے ۔





