مطلوب ملزم مفتی ابرار کی گرفتاری کا معاملہ: اسلام آباد پولیس کے مسلسل رابطوں کے باوجود جے یو آئی (ف) کی جانب سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہ ہو سکی

 اسلام آباد پولیس کمانڈ گزشتہ 36 گھنٹوں سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کے دوران ایک فوجداری مقدمے میں مطلوب ملزم مفتی ابرار کی گرفتاری کے لیے جماعتی قیادت سے مدد اور تعاون طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے اس سلسلے میں سینیٹر کامران مرتضیٰ سمیت جے یو آئی (ف) کی سینئر قیادت سے باقاعدہ رابطہ کیا اور مطلوب ملزم کی قانون کے حوالے کرنے میں سہولت کاری کی درخواست کی۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مؤقف کے مطابق بار بار رابطوں اور جے یو آئی (ف) قیادت کی جانب سے دی جانے والی زبانی یقین دہانیوں کے باوجود تاحال اس معاملے پر کوئی عملی تعاون فراہم نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجداری مقدمے میں مطلوب ملزم مفتی ابرار کی گرفتاری میں سہولت کاری کے حوالے سے جے یو آئی (ف) کی قیادت کی جانب سے اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

Scroll to Top