افغانستان کی اشتعال انگیزی، انگور اڈہ میں گولیاں برس پڑیں! شہری زخمی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ

افغانستان کی اشتعال انگیزی، انگور اڈہ میں گولیاں برس پڑیں! شہری زخمی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں کشیدگی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرحد پار سے مبینہ اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی آبادی میں اضطراب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس پر پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

جوابی کارروائی میں متعدد سرحد پار پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، جس کے بعد فائرنگ اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوا۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور سرحدی علاقوں میں مسلسل نگرانی جاری ہے۔

Scroll to Top