سوات میں سیاسی شخصیت پر فائرنگ، ن لیگ کے مقامی رہنما جان کی بازی ہار گئے

سوات میں سیاسی شخصیت پر فائرنگ، ن لیگ کے مقامی رہنما جان کی بازی ہار گئے

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما حاجی صدرے قتل ہو گئے، جبکہ ان کے ہمراہ موجود ان کے چچا زاد فرید خان زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اچانک فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول حاجی صدرے امن کمیٹی کے سابق رہنما بھی رہ چکے تھے۔

فائرنگ کے بعد لاش اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top