عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 716 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 8 ہزار 49 روپے اور فی 10 گرام چاندی 6 ہزار 900 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔





