وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے بانی چیئرمین  عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر عمران خان کی صحت، قانونی رکاوٹوں، آئندہ بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبائی حقوق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف اور عوامی و قومی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مضبوط رابطوں اور مشترکہ پارلیمانی حکمت عملی اپنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

Scroll to Top