شمالی وزیرستان: سیاسی رہنما ملک لیاقت کے گھر پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، تین بچے زخمی

شاکر خان وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے گاؤں دتہ خیل میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور سابق امیدوار حلقہ پی کے-103 ملک لیاقت علی خان کی رہائش گاہ کو کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ رات 8 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب گھر کے صحن میں بچے کھیل رہے تھے۔نامعلوم سمت سے آنے والے کواڈ کاپٹر ڈرون نے ملک لیاقت علی خان کے گھر پر دھماکہ خیز مواد گرایاجس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور عمارت کے ایک حصے کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی زد میں آکر صحن میں موجود تین بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں ملک لیاقت علی خان کا بیٹا اور ان کے دو بھتیجے شامل ہیں۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Scroll to Top