مئی میں بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟جانئے

مئی میں بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟جانئے

مئی کا مہینہ چاند کے حوالے سے خاص ثابت ہونے جا رہا ہے، کیونکہ اس دوران دو بار مکمل چاند کا نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ماہرین کے مطابق جب کسی انگریزی مہینے میں دو مرتبہ مکمل چاند نظر آئے تو دوسرے چاند کو “بلیو مون” کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس کا مطلب چاند کا رنگ نیلا ہونا نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک فلکیاتی اصطلاح ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا مکمل چاند یکم مئی کو جبکہ دوسرا 31 مئی کو آسمان پر نظر آئے گا۔ یہ نایاب نظارہ اس کے بعد دوبارہ 2028 میں دیکھنے کو ملے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق بلیو مون کی اصطلاح کی ابتدا 19ویں صدی کے ایک آتش فشانی واقعے سے ہوئی تھی، جب دھول کے باعث چاند نیلگوں رنگ میں دکھائی دیا تھا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق بلیو مون کی دو اقسام ہیں: سیزنل بلیو مون اور منتھلی بلیو مون۔ سیزنل بلیو مون ایک سیزن میں آنے والے چوتھے مکمل چاند میں سے تیسرے کو کہا جاتا ہے، جبکہ منتھلی بلیو مون ایک ہی مہینے میں آنے والے دوسرے مکمل چاند کو کہا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی میں نظر آنے والے دونوں مکمل چاند “مائیکرو مون” ہوں گے، یعنی یہ معمول سے چھوٹے اور نسبتاً کم روشن دکھائی دیں گے، کیونکہ اس وقت چاند زمین سے اپنے زیادہ فاصلے (اپوجی) پر ہوگا۔

Scroll to Top