باجوڑ: تحصیل ماموند میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

عباس خان

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے کمر سر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بازار میں موجود دو شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام نے مقتولین کی شناخت گلاب اور عنایت کے ناموں سے کی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top