ایران نے ابھی امریکا کو اطلاع دی ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کو اپنی داخلی صورتحال کے حوالے سے باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا ہے کہ وہ اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے۔

صدر ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ایران نے امریکہ سے “آبنائے ہرمز” کو جلد از جلد کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی اپنی قیادت کی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Scroll to Top