مولانا فضل الرحمان کو ہماری اور ہمیں ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں، جنید اکبر

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بالواسطہ اور بلاواسطہ ہوتے ہیں، ہمیں کوئی شرم نہیں, جنید اکبر کا بڑا بیان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا  سے گفتگو کی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جس میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے حوالے سے اہم بیان دیا۔

 جنید اکبر نے واضح کیا کہ ہم یہ کبھی نہیں کہیں گے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہیں، رابطے بالواسطہ اور بلاواسطہ دونوں طریقوں سے ہوتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں سے رابطے پر ہمیں کوئی شرم نہیں ہے کیونکہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، اور یہ رابطے کسی بھی لحاظ سے غیر قانونی یا غیر اخلاقی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکرحکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان

جنید اکبر کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں خاصی بحث کا سبب بن گیا ہے، کیونکہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات ہمیشہ حساس موضوع رہے ہیں۔

 جنید اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی اپنے اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی معاونت یا تعلقات میں شرمندہ نہیں ہے، بلکہ انہیں اپنے اداروں پر فخر ہے۔

Scroll to Top