پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکرحکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکرحکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو ایک سال پورا ہوا تاریخ میں کئی اتنے ظلم نہیں ہوئی ہوگی

حکمرانوں کو معلوم ہے کہ وہ عوام کے نمائندے نہیں اور عوام کو یہ بھی معلوم ہے کہ وہ اپنی مفاد میں قانون سازی کررہے ہیں ، عوامی فلاح کیلئے کچھ نہیں ، اپنے جھوٹ کو شتہارات لگائے جارہے ہیں ۔ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کیلئے انعام ہے

، کچھ لوٹے کچھ بگوڑے اس میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید کے بعد سب ملکر حکومت کیخلاف نکلیں گے ، علی امین گنڈا پور حالات کنٹرول کرنے کی کوششیں کررہے ہیں

عید کے بعد احتجاج کی تیاری کررہے ہیں ۔شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے ، دہشتگردی کی انتہا ہے حکمران مکمل ناکام ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے صرف ایک شخص ہے اور ان کو جیل میں ڈالا گیا ہے

مولانا فضل الرحمان کیساتھ بات چیت چل رہی ہے اگلے چند دنوں میں معاملات طے ہوجائیں گے ۔علی امین کی حکومت پوری طرح متحرک ہے کہ حالات کا نارمل کرنا اور مسائل حل ہو اس ملک میں اگر چور ہیں تو آپ اچھے آدمی ہے اور اگر شریف ہیں توکوئی جگہ نہیں ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top