خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جیل خانہ جات کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سمیع اللہ خان (BPS-19) کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بنوں سے تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مردان تعینات کر دیا گیا ہے ان کی جگہ محمد ریاض (BPS-18) جو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مردان میں خدمات انجام دے رہے تھے اب سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بنوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
تبادلوں کے اسی سلسلے میں محمد حامد (BPS-18) کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ہری پور سے تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح انسپکٹریٹ جنرل آف پریزنز خیبر پختونخوا میں تعینات ڈی آئی جی نجم حسین عباسی (BPS-18) کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ہری پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔





