بنوں میں امن دشمنوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایک شہری زخمی

بنوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوکی فتح خیل کی اے پی سی گاڑی کو کنگر جان بہادر کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، عسکریت پسندوں نے راکٹ حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں اے پی سی کے ڈرائیور رضا علی شاہ شہید ہو گئے جبکہ واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فائرنگ ، قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان جاں بحق

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top