شمالی وزیرستان میں فائرنگ ، قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان داوڑ درپہ خیل جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کی جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند: بارش کے جمع پانی میں ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ، کم عمر بچہ جاں بحق

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top