وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کےلیےاہم خبر

وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کےلیےاہم خبر

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا پر مملکت آنے والے افراد کے لیے حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہےجس کا مقصد حج سیزن کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا رکھنے والا شخص حج ادا کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ تمام زائرین مقررہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔ ان اقدامات کا مقصد حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top