ڈرائیونگ لائسنس بنانے والوں کیلئے اہم خبر

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس کی ادائیگی کا جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

اس نئے نظام کا باقاعدہ افتتاح ڈی آئی جی آپریشنز اصغر علی نے کیا جس کے تحت اب شہری بینکوں کے چکر لگائے بغیر اپنے موبائل فونز کے ذریعے گھر بیٹھے فیس ادا کر سکیں گے۔

اس اقدام کے تحت نیشنل بینک کے تعاون سے اسلام آباد ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں QR کوڈ مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔

اب درخواست گزار ایزی پیسہ، جیز کیش اور دیگر بینکنگ ایپس کے ذریعے فوری ادائیگی کر سکیں گے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ بینکوں کی طویل قطاروں سے بھی نجات ملے گی۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے بعد شیخوپورہ اور کوئٹہ میں بھی مشینوں کی تنصیب کا کام جاری ہے اور جلد ہی یہ سروس ملک بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

اس ڈیجیٹل سسٹم سے ادائیگی کی فوری تصدیق ممکن ہوگی، جس سے لائسنس کے حصول کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔

Scroll to Top