تنقید کا جواب نہیں دوں گا،اچھا کروتب بھی تنقید ہوتی ہے، بابراعظم

بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ تنقید کا جواب دینے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، کیونکہ اچھا کھیل پیش کرنے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ حالیہ میچز میں وہ توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تاہم وہ مسلسل اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بابر اعظم نے پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، اصل ضرورت ان کی درست شناخت اور رہنمائی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے یہ جاننا انتہائی اہم ہے کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کے لیے موزوں ہے تاکہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی کو ٹیسٹ کرکٹ میں یا اس کے برعکس غیر ضروری طور پر نہ کھلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کرنا ہوں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی تاہم بعد میں اس نے بہتر کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری دکھائی۔

Scroll to Top