خیبرپختونخوا میں افسوسناک واقعہ! سپل وے بغیر اطلاع کھولنے سے اہلکار جان کی بازی ہار گیا

خیبرپختونخوا میں افسوسناک واقعہ! سپل وے بغیر اطلاع کھولنے سے اہلکار جان کی بازی ہار گیا

خیبرپختونخوا میں محکمہ ایریگیشن کی مبینہ غفلت کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کوٹکے سمال ڈیم کا سپل وے مبینہ طور پر بغیر پیشگی اطلاع کے کھول دیا گیا، جس کے نتیجے میں نالے میں پانی کا بہاؤ اچانک بڑھ گیا اور ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپل وے غلط طریقے سے کھولے جانے کے باعث نالے میں پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند ہو گئی۔ اس دوران واپڈا کا اہلکار ارشد نالہ عبور کرتے ہوئے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر بہہ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بعد ازاں ان کی لاش گاندھیاں کے مقام سے برآمد کر لی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پھیل گئی ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی، جس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

اسپیکر اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ غفلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ کوٹکے سمال ڈیم کا باقاعدہ افتتاح 6 مئی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کرنا ہے۔

Scroll to Top