پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا ہے تاہم ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز غیر یقینی رہا اور اہم کھلاڑی بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، محمد حارث اور کشال مینڈس بھی حریف باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور دونوں 9، 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
چوتھی وکٹ 40 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ مائیکل بریسیویل 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد زلمی کی آدھی ٹیم کم اسکور پر آؤٹ ہو چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 فائنل، حیدرآباد کنگز مین کی فلاپ بیٹنگ، پشاور زلمی کو آسان ترین ہدف مل گیا
اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جس کے بعد پشاور زلمی کو 130 رنز کا ہدف ملا ہے۔





