لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں واقع گاؤں سمندی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے شیر افضل مروت کے سکیورٹی گارڈ کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل اعتزاز زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کا عرب پٹرولیم ایکسپورٹ تنظیم سے بھی علیحدگی کا اعلان
ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی اہلکار ایم این اے شیر افضل مروت کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور اس وقت چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔





