افغانستان کے صوبے ننگرہار سے تعلق رکھنے والے ایک افغان شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جس میں اس نے پاکستانی فوج کے حالیہ کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ویڈیو میں افغان شہری کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا یا کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو پوری افغان قوم اپنے پاکستانی بھائیوں اور پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔
مذکورہ شہری نے اپنی گفتگو کے دوران موجودہ افغان انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کابل رجیم کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔
اس نے واضح کیا کہ افغان عوام کابل کے اس پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین کو برادر اسلامی ملک کے خلاف استعمال ہونے دیں گے۔





