قصہ خوانی بازار میں تاجروں کا پارکنگ پالیسی کے خلاف احتجاج

پشاور: قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے اپنی دکانوں کے سامنے پارکنگ کی اجازت دینے کے انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کی وجہ سے ان کے کاروبار پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
احتجاج کرنے والے دکانداروں نے دعویٰ کیا کہ پارکنگ کی وجہ سے نہ صرف کاروبار متاثر ہوا ہے بلکہ تاریخی بازار کی رونق بھی ماند پڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی طویل قطاروں کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے گاہکوں کے لیے خریداری کرنا مشکل ہو گیا ہے اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ پارکنگ پالیسی کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ کاروبار کی سرگرمیاں معمول پر آئیں اور علاقے میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 25 ہزار کلوگرام ناقص اچار ضبط

Scroll to Top