بنوں دھماکہ، معصوم جانیں چلی گئیں، خودکش حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں، صوبائی حکومت خاموش

بنوں دھماکہ، معصوم جانیں چلی گئیں، خودکش حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں، صوبائی حکومت خاموش

بنوں میں 9 مئی 2026 کو معصوم شہریوں پر کیے گئے خودکش حملے کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں،ہر آنکھ آشکبار۔

ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن فتح خیل کے قریب پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا جو سول آبادی کی جانب بڑھ رہی تھی۔ پولیس کی جانب سے گاڑی روکے جانے پر حملہ آور نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور پولیس اسٹیشن کی چھت منہدم ہو گئی۔

دھماکے سے گردونواح میں موجود گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں مجموعی طور پر 13 پولیس اہلکار اور شہری شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 عام شہری بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات قابلِ مذمت ہیں اور ان کے سدباب کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔اس وقعے کے بعد بنوں کے عوام میں خوارج کیخلاف شدید غم وغصہ پایا جارہاہے ، عوام نے سکیورٹی فورسز سے خوارج کیخلاف ایکشن کامطالبہ کیا ہے ، سی ایم کے پی ہمیشہ کی طرح بے حس اور خاموش ۔

Scroll to Top