اسلام آباد: شدید بارش کے باوجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنیان المرصوص کی خصوصی تقریب میں شرکت کر کے قومی عزم، اتحاد اور استقامت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
اسلام آباد میں جاری تقریب کے دوران موسلا دھار بارش کے باوجود شرکاء کا جذبہ بلند رہا اور تقریب بھرپور انداز میں جاری رہی۔ فیلڈ مارشل کی شرکت نے تقریب کو مزید اہمیت اور وقار بخشا۔
🚨🚨معرکہ حق، فتح کا ایک سال!! اسلام آباد مانومنٹ میں خصوصی تقریب کے دوران مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی اور خصوصی پریڈ۔#BunyanUmMarsoos pic.twitter.com/RMAriUcCvD
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) May 10, 2026
تقریب میں قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کو اجاگر کیا گیا جبکہ شرکاء نے اس موقع پر افواج پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ ادریس کی شہادت کی خبر سن کر فیلڈ مارشل انتہائی رنجیدہ ہوگئے، انوار الحق کاکڑ
بارش کے باوجود شرکاء کی بڑی تعداد کی موجودگی اور فیلڈ مارشل کی شرکت کو قومی حوصلے اور یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔





